Tuesday 8 May 2018

Mata e zeesat hai janna , yehi gurbat , yehi dolat

متاعِ زیست ہے جاناں، یہی غربت یہی دولت
کبھی کاسہ ترا لہجہ، کبھی بخشش تری آنکھیں

Mujh ko baton main lgay rakho

مجھکو باتوں میں لگائے رکھو
وہ مجھے _ _ _ یاد نہ آنے پائے

Teri awaz kahin roshni ban jati hai.

تیری آواز کہیں روشنی بن جاتی ہے

تیرا لہجہ کہیں مہکار سے جا ملتا ہے

Bin tmhre kabi nahi ayi..

بن تمہارے .....کبھی نہیں آئی
کیا مری نیند بھی تمہاری ہے..!!

Wednesday 2 May 2018

تیرا زیاں رہا ہوں میں

تیرا زیاں رہا ہوں میں، اپنا زیاں رہوں گا میں
تلخ ہے میری زندگی، تلخ زباں رہوں گا میں

جاز کی دھن اداس ہے، دل بھی بہت اداس ہے
جانے کہاں بسے گی تو، جانے کہاں رہوں گا میں

مُجھ سے اِتنے قریب ہو جاؤ

مُجھ سے اِتنے قریب ہو جاؤ
اُداس شب کی صلیب ہو جاؤ...
میری بانہوں کو سونپ دو سب کچھ
میری خاطِـــــــر غریب ہو جاؤ...!
مُجھ میں اُترو میرے لہُو کی طرح
میری رُوح کے رقیب ہو جاؤ...!
کچھ نہ بولو مگر کہو سب کچھ
آج ایسے خطیب ہو جاؤ...!
تُم جو چُھو لو تو دَرد گھٹ جاۓ
آؤ ! میرے طبیب ہو جاؤ۔۔۔۔!

اداس بارشِ میں کیا کروں

اداس بارشِ میں کیا کروں گا میں؟
حال جو پوچھا تو رو پڑوں گا میں۔