Tuesday, 10 September 2013

Tooti Neend ghayal chand

ٹوٹی نیند کاگھائل چاند
سامنے گھر کی منڈیروں پہ
جب تھک کے رکتا ہے
اجڑا چہرہ بوجھل آنکھیں
اس کو کیا کیا روگ دکھائیں
پر دیواروں کے اس پار
وہ جب میری سوجی آنکھوں
اور بد حالی کا منظرپاتا ہے
لب ہی لب مسکراتا ہے
یہ کہہ کر کروٹ لیتا ہے
کس کے دکھ کا سوگ مناؤں
دونوں پاگل جاگ رہے ہیں

No comments:

Post a Comment